Wednesday, February 5, 2014

Hamayun CHacha District PTI KOhat Cabinate Ki sadarat Say Farigh

پی ٹی آئی کے صدر نے جنرل سیکریٹری کو، جبکہ جنرل سیکریٹری نے صدر کو فارغ کر دیا

(کوہاٹ جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور جنرل سکیر ٹری میں اختیار ات کی جنگ ، ضلعی تنظیم دو دھڑوں میں تقسیم ، دونو ں عہداروں نے ایک دوسر ے کو بر طرف کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق کوہاٹ پریس کلب میں اپنے حامی ورکرز کے ہمراہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ہمایون پہلوان نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ



(کوہاٹ جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور جنرل سکیر ٹری میں اختیار ات کی جنگ ، ضلعی تنظیم دو دھڑوں میں تقسیم ، دونو ں عہداروں نے ایک دوسر ے کو بر طرف کر دیا ۔تفصیلا ت کے مطابق کوہاٹ پریس کلب میں اپنے حامی ورکرز کے ہمراہ پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ہمایون پہلوان نے ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی جنرل سکیرٹری ساجد اقبال ضلعی تنظیم میں انتشار اور بے اتفاقی کے ذمہ دار ہیں اور وہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور ااس سلسلے میں اسے ایم این اے شہریار آفریدی ، ایم پی ضیاء اللہ بنگش کی حمایت بھی حاصل ہے جو آئین کے مطابق نہیں ہونے چاہئے ،جس پر میں نے آئین کے آرٹیکل 10کی شک 2کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے ساجد اقبال کو 3ماہ کے لئے معطل کر دیا مگر وہ پھر بھی غیر آئینی طور پر اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہا ہے اور ہمارے منتخب ممبران اسمبلی نے اس پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں ۔ جس پر آج میں ساجد اقبال کو ضلعی تنظیم سے فارغ کرنے کا باقائدہ اعلان کر تا ہوں ۔ضلعی صدر کی اس پریس کانفرنس کے فوراً بعد ضلعی جنرل سکیر ٹری سا جد اقبال نے ڈسٹرکٹ کونسل ہا ل کے ڈی اے میں اپنے حامی ورکرز اور صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبرز وحید حیات ، وسیم شنواری ریجنل سکیرٹری ارشد خٹک ، میر وائس شنواری ودیگر عہدیداروں کے ہمراہ جوابی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ایک جمہوری اور آئینی پارٹی ہے یہ کوئی ون مین شو نہیں ہے اس لئے آج آئین کی روشنی میں ضلعی کا بنیہ کے کل31ممبران میں سے 21کی موجودگی میں ہم ضلعی صدر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرتے ہیں پولیٹیکل ٹرینر موسٰی خٹک نے اس موقع پر تحریک عدم اعتماد پیش کی جس کو 21ممبرز نے ہاتھ کھڑے کر کے منظور کر لیا عدم اعتماد کی کامیاب تحریک کے بعد ضلعی جنرل سکیرٹری نے کہا کہ آئینی طور پر اب ہمایون پہلوان اب ضلعی صدر نہیں رہے اس لئے نئے صدر کے انتخاب کے لئے ایک ہفتے کے اندر اجلا س بولا کر نیا صدر آئینی طریقے سے منتخب کیا جائے گا انھوں کہا کہ آج کے اجلاس کی کاروائی ریجن ۔صوبے اور مرکزی قیادت کو بھیجی جا رہی ہے دریں اثناء کوہا ٹ کے سیاسی ممبران یہ پوچھتے پائے گئے کہ آج 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے تاریخ ساز دن کے موقع پر پی ٹی آئی جو تبدیلی کا نعرہ لے کر آئی تھی کیا کوہاٹ کی سطح پریہ خود تبدیلی کا شکار ہو چکی ہے ؟ اورکیاس آنے والے بلدیاتی انتخابات میں یہ 2013 کے انتخابات کا اثر بر قرار رکھ سکے گی ان سوالات کا جواب موجودہ صور تحال میں منفی طور پر نظر آرہا ہے

0 comments:

Post a Comment